شام کے کھنڈرات میں فلم کی شوٹنگ پر جیکی چن کو کڑی تنقید کا سامنا

جیکی چن کی نئی فلم ’ہوم آپریشن‘ کی شوٹنگ تباہ حال شام میں ہو رہی ہے


ویب ڈیسک July 18, 2022
جیکی چن کی فلم ’ہوم آپریشن‘ کی شوٹنگ شام کے تباہ حال علاقوں میں ہو رہی ہے، فوٹو: فائل

راکھ اور مٹی کے ڈھیر بنے شامی باشندے یہ جان کر حیران رہ گئے کہ جیکی چن نےاپنی ایک فلم میں تباہ شدہ شہر کے مناظر دکھانے کے لیے ان کا ملک کا انتخاب کیا جس پر عام شامیوں نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

جیکی چن پروڈکشن کی نئی فلم 'ہوم آپریشن' کی شوٹنگ شام کے جنوبی شہرحجرالاسود میں کی گئی ہے جس سے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی نالاں ہیں۔ انہوں نے چین سے کہا ہے کہ وہ زخم خوردہ اور صدمے سے نڈھال شامیوں پر رحم کرے۔

فلم میں 2015 میں یمن میں پھنسے چینی شہریوں کو دکھایا جانا تھا جس کے لیے تباہ حال شہر حجرِ اسود کی اصل لوکیشن کا انتخاب کیا گیا۔ یہ فلم چینی اماراتی تعاون سے بنائی گئی ہے جس کی تصدیق چین میں اماراتی سفیر علی عبید الظہری نے بھی کی تھی۔



انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے بشارالاسد کو 'کلین چِٹ' دینے کے مترادف قرار دیا ہے جبکہ چین اور امارات کو اسد کے بے شرم اتحادی قرار دیا ہے۔



واضحے رہے کہ 2011 میں شام کی اندرونی خانہ جنگی سے اب تک 5 لاکھ شامی افراد قتل ہوچک ہیں اور اکثریت کو حکمران جماعت کی بمباری اور حملے نے موت کی گھاٹ اتارا ہے۔ اس کے علاوہ دسیوں لاکھ افراد نقل مکانی کرکے دیگر علاقوں میں اب بھی پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں