عمران عباس کی وزیراعظم کے بیان پرپیروڈی وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 20 جولائی 2022
ویڈیو کا مقصد تفریح فراہم کرنا ہے کسی کی دل آزاری نہیں، عمران عباس:فوٹو:فائل

ویڈیو کا مقصد تفریح فراہم کرنا ہے کسی کی دل آزاری نہیں، عمران عباس:فوٹو:فائل

 کراچی: اداکار عمران عباس کی وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پرپیروڈی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

عمران عباس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو میں اداکار  وزیراعظم کی تقریرپر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ عمران عباس نے نہایت مہارت سے وزیراعظم کی تقریر پرمزاحیہ تاثرات دئیے جسے سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by (@imranabbas.official)


عمران عباس نے ویڈیو کے ساتھ یہ وضاحت بھی دی کہ ویڈیو تفریح کے لئے بنائی گئی ہے اوراس کا مقصد کسی دل آزاری یا سیاسی نفرت پھیلانا نہیں ہے۔

اداکار عمران عباس کی ویڈیو پرتبصرہ کرنے والوں میں دیگر لوگوں کے ساتھ اداکار اشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ یہ ویڈیو یاد دلا رہی ہے کہ عمران عباس ایک پروفیشنل اداکار ہیں۔ عمران عباس کی ویڈیو کو اب تک سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔