- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے، پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دے، لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
- شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے
- بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
- سویا بین کولیسٹرول کو 70 فی صد تک کم کرسکتا ہے، تحقیق
روپے نے ڈالر کی اکڑ نکال دی، مزید 2 روپے کمی کے بعد 98 روپے سے بھی نیچے آگیا
کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کمی کے بعد 98 روپے سے بھی کم سطح پر آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کی مسلسل بڑھتی قدر نے ڈالر کو نانی یاد کروا دی اور آج اوپن مارکیٹ میں قدر میں مزید 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد ڈالر 97 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی نے مارکیٹ کو گھبراہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگیاں، زرمبادلہ کے کم ذخائر، رقم کی آمد کے محدود ذرائع اور معیشت کی کمزوریاں تھیں جب کہ کولیشن سپورٹ فنڈ، آئی ایم ایف کی قسط، یورو بانڈ کا اجرا، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد اور تیل کی ادائیگیوں میں رعایت ملنے کی اطلاعات نے مارکیٹ کا رجحان تبدیل کردیا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔