آسٹریلیا اپنا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لئے بے تاب ہے، شین واٹسن

رائٹرز  بدھ 12 مارچ 2014
ہمارے پاس پہلے نمبر سے لے کر دسویں نمبر تک جارحانہ بلے بازی کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں، واٹسن۔ فوٹو؛ فائل

ہمارے پاس پہلے نمبر سے لے کر دسویں نمبر تک جارحانہ بلے بازی کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں، واٹسن۔ فوٹو؛ فائل

جوہانسبرگ: آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لئے بے تاب ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شین واٹسن کا جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے منتخب آسٹریلین اسکواڈ ان کے پورے کیرئیر کی سب سے متوازن ٹیم ہے، ہمارے پاس پہلے نمبر ایک سے لے کر گیارھویں نمبر تک جارحانہ بلے بازی کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں، بالنگ کے حوالے سے بھی ہمارے پاس بہترین فاسٹ بالر، میڈیم پیسرز اور اسپنر موجود ہیں۔

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ملی جلی ٹیم ہے جو کسی بھی حریف کے خلاف کسی بھی کنڈیشن میں بہترین مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شق نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ایک نا قابل یقین گیم ہے لیکن اگر ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہوں جو کہ اکیلے ہی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تو پھر آپ کے جیتنے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں اور آسٹریلیا کے پاس ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بنگہ دیش میں رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنتی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اپنا افتتاحی میچ 23 مارچ کو 2009 کی ٹی ٹوئنٹی چیمپین پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔