گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلیے 6 نام وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال

این این آئی  منگل 26 جولائی 2022
وفاقی کابینہ آج(منگل) ہونے والے اجلاس میں نئے نام کی منظوری دے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ آج(منگل) ہونے والے اجلاس میں نئے نام کی منظوری دے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلیے6نام وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھیجے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج ، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید، ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک اشرف خان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ آج(منگل) ہونے والے اجلاس میں نئے نام کی منظوری دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔