حکومت لگژری اشیا کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کیلیے تیار

این این آئی  منگل 26 جولائی 2022
حکومت پابندی میں عارضی مدت کیلیے نرمی کرکے مارکیٹ کو مثبت احساس دلانا چاہتی ہے۔ فوٹو:فائل

حکومت پابندی میں عارضی مدت کیلیے نرمی کرکے مارکیٹ کو مثبت احساس دلانا چاہتی ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: حکومت 19 مئی کو غیر ضروری اور لگژری آئٹمز کی درآمد پر عائد کی گئی پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

ملک کی برآمدات کو مسابقتی بنانے کیلیے رواں مالی سال کے دوران بجلی پر فی یونٹ 9 سینٹ اور گیس پر فی یونٹ 9 ڈالر سبسڈی فراہم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو رواں ہفتے کے دوران دوست ممالک سے تقریباً 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

حکومت 5 برآمدی شعبوں کی مدد کرنے کے ساتھ درآمدی ادائیگیوں کو کلیئر کر کے 85 میں سے زیادہ تر اشیا کی درآمدات پر عائد پابندیوں میں (موبائل فون اور آٹوموبائل کے علاوہ) عارضی مدت کے لیے نرمی کرکے مارکیٹ کو اعتماد اور مثبت احساس دلانا چاہتی ہے۔

توانائی اور خزانہ کی وزارتوں اور برآمدی شعبوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ وزارت تجارت نے 5 برآمدی شعبوں یعنی بان، چمڑہ، قالین، آلات جراحی اور کھیلوں کے سامان پر یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک بجلی پر 9 سینٹ فی یونٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ، درآمد شدہ اور ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) بھی ان شعبوں کو 9 ڈالر فی یونٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی ، اس وقت 6.5 فی یونٹ ملین برٹش تھرمل یونٹس (ایم ایم بی ٹی یو) فراہم کی جا رہی ہے اور یہ شرح ان تمام 5 شعبوں کے لیے ملک بھر کے تمام حصوں کے لیے بلا تفریق لاگی ہو گی۔

حکومت پہلے ہی بجٹ میں رعایتی ٹیرف پر توانائی کی فراہمی کے لیے60 ارب روپے مختص کر چکی ہے ، ان 60 ارب روپے میں سے 20 ارب روپے بجلی اور 40 ارب روپے کیلئے پر سبسڈی کے لیے مختص ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔