پریانکا کا ’سروگیسی‘ کے ذریعے مزید بچوں کی پیدائش کا ارادہ

ویب ڈیسک  منگل 26 جولائی 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور شوہر امریکی گلوکار نک جونس سروگیسی کے ذریعے مزید بچوں کی پیدائش کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا اور نک جونس سروگیس(کرائے کی کوکھ) کے ذریعے مزید بچوں کے والدین بننے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں۔ جوڑی کے ہاں رواں سال جنوری میں سروگیسی سے مالتی میری نامی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو مالتی کے بھائی بہن کی خواہش ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پریانکا اور نک بھائی بہنوں کی آپس میں احساس ومحبت کو پسند کرتے ہیں اسی وجہ سے وہ مزید بچوں کی پیدائش کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ جوڑی نے اپنی بیٹی کے 6 ماہ مکمل ہونے پر کیک کاٹا اور خوشی منائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔