نصیب خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، شاہی سید

ایکسپریس اردو  منگل 10 جولائی 2012
ہر صورت میں عدم تشدد کے ذریعے کراچی میں قیام امن کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ فوٹو ایکسپریس

ہر صورت میں عدم تشدد کے ذریعے کراچی میں قیام امن کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ فوٹو ایکسپریس

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر شہر میں دہشت گردوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی ڈی سلوا وارڈ کے سابق صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے ممبر نصیب خان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

نصیب خان کی ٹارگٹ کلنگ شہر میں جاری پارٹی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے آئی جی سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نصیب خان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، باچا خان مرکز سے جاری بیان میں سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ کارکنان پر امن رہتے ہوئے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں،

نصیب خان کے قاتل عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکیں گے دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ نصیب خان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے کراچی میں کارکنان اور رہنمائوں کے تحفظ کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور اس سلسلے میں پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ہر صورت میں عدم تشدد کے ذریعے کراچی میں قیام امن کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔