اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہر عمر فاروق نے ایف آئی اے کو درخواست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 27 جولائی 2022
عمر فاروق نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ صوفیہ مرزا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے(فائل فوٹو)

عمر فاروق نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ صوفیہ مرزا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان صوفیہ مرزا کے  شوہر کا کہنا ہے کہ  وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا اور الیکڑونک میڈیا پر کمپین چلا رہی ہیں۔

ایکسپریس  نیوز کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہر عمر فاروق نے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوفیہ مرزا نے ان کے اوپر منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا اور الیکڑونک میڈیا پر ان کے خلاف کمپین بھی چلا رہی ہیں۔

عمر فاروق نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ صوفیہ مرزا جن اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا پیجز سے کمپین چلا رہی ہے انہیں بلاک کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ اداکارہ اور ان کے سابق شوہر کے درمیان دو بیٹیوں کی حوالگی کا تنازع چل رہا ہے، اداکارہ کی جانب سے ان کے سابق شوہر پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولاجا چکا ہے، جبکہ تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور کو الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔