سُپر اسٹار ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹری

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جولائی 2022
اداکار ہمایوں سعید  اپنے تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے ٹک ٹاک  کا  حصہ بن گئے (اسکرین شاٹ)

اداکار ہمایوں سعید اپنے تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے (اسکرین شاٹ)

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹک ٹاک پر آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا۔

بن روئے ، دل لگی اور میرے پاس تم ہو  جیسے انتہائی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ہمایوں سعید  اپنے تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے ٹک ٹاک  کا  حصہ بن گئے ہیں۔

اداکارہ کے ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہی اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائدہو گئی   اور ان کے مداحوں میں  خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔

@iamhumayunsaeed Jacket in this hot weather – things you do for the love of acting! ‍♂️#AyeMausam ♬ original sound – iamhumayunsaeed

پچاس سالہ اداکار و پروڈیوسر نے  اس حوالے سےاپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ”بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اورمجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے‘‘۔

اداکاروپروڈسر نے مزید کہا کہ”میں نے اس پلیٹ فارم پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے  اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے نہیں روک سکا‘‘۔

@iamhumayunsaeed #LondonNahinJaunga ♬ original sound – iamhumayunsaeed


ہمایوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر  مختلف ریکارڈنگ سیٹس سے پانچ ویڈیوز پوسٹس کی ہیں جن پر 2.5ملین ویوز اور لائیکس کی تعداد 190,000سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ  حال ہی میں ہمایوں سعید  اور مہوش حیات کی نئی فلم ’لندن  نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہوئی جس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں خوب بزنس کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔