- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب
- شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت
- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

فائل: فوٹو
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیے۔
ترجمان کے مطابق استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گیے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹرشیریں مزاری (مختص نشست)، شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے منظور کیے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مزید پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان کی تصدیق ہوئی ان کے استعفے منظور کئے گئے۔
انہوں نے تبایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر تمام مستعفی ارکان سے تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔