وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کیلیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2022
جنرل باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی (فوٹو انٹرنیٹ)

جنرل باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی (فوٹو انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  سے 1.2 ارب ڈالر کے قرض کا عمل تیز کرنے کے لیے امریکا سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے گفتگو میں زور دیا کہ وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔