لاہور میں بہو نے بوڑھی ساس کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائ 2022
ملزمہ کے قبضہ سے لوٹی گئی چیزیں ، 03 لاکھ نقدی، پرائز بانڈز، موبائل فونز اور جیولری برآمد

ملزمہ کے قبضہ سے لوٹی گئی چیزیں ، 03 لاکھ نقدی، پرائز بانڈز، موبائل فونز اور جیولری برآمد

 لاہور: بہو نے بوڑھی ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ وحدت کالونی کے علاقے میں گھر میں نامعلوم افراد نے معمر خاتون کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ 66 سالہ کنیز بی بی کوارٹر میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے۔ مقتولہ نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرش پر سر پٹخ دیا جس سے جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے تو 66 سالہ کنیز بی بی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ابتدائی تحقیقات وتفتیش میں ہی حقیقت سامنے آ گئی۔

عمارہ شیرازی نے گھر کے افراد سے خود تفتیش کی جس میں پتہ چلا کہ کنیز بی بی کو اسکی بہو ماریہ نے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ملزمہ ماریہ بی بی نے قتل کا اعتراف کر لیا جس پر ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمہ کے قبضہ سے لوٹی گئی چیزیں ، 03 لاکھ نقدی، پرائز بانڈز، موبائل فونز اور جیولری برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔