الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

ثاقب ورک  جمعـء 29 جولائی 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے گیارہ اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما علی محمد خان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب ، اعجازشاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدل الشکور، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے ہیں جسے الیکشن کمیشن نے بھی دی نوٹیفائی کردیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے گیارہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔