- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب
- شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت
- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
- ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ
کورونا فالج کے مریضوں کی صحت یابی کے امکانات کم کرتا ہے، تحقیق

(فائل: فوٹو)
نیو جرسی: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فالج کے وہ مریض جو کورونا میں مبتلا ہوتے ہیں ان کےفالج سے صحتیابی کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔
امریکا کے محققین نے یورپ اور شمالی امریکا کے فالج کے مریضوں کے دو گروہوں کا مطالعہ کیا۔ ان گروہوں میں سے ایک کورونا سے متاثر تھا جبکہ دوسرا کورونا سے متاثر نہیں تھا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ کورونا سے متاثرہ گروپ نسبتاً عمر میں چھوٹا تھا اور ان میں دماغ کی شریان پھٹنے کے خطرات بھی کم تھے، پھر بھی ان کی شرح اموات زیادہ تھی۔
تھامس جیفرسن یونیورسٹی میں نیورولوجیکل سرجری کے پروفیسر پاسکل جیبور کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کووڈ کے شکار گروپ کو 2.5 گُنا زیادہ ناساز گار نتائج اور فالج کے بعد صحتیابی میں مشکلات کا سامنا تھا۔
پاسکل جیبور کا کہنا تھا کہ کووڈ کے متعلق ابھی بہت کچھ ہے جو ہمیں جاننے کی ضرورت ہے بالخصوص اس کے کم عمر مریضوں پر اثرات۔ کووڈ کے شکار کسی فرد پر فالج کے اثرات تشویش ناک ہیں اور ہمیں اس پر تحقیق اور اس کے علاج کی تلاش جاری رکھنی ہوگی۔
فالج، خون کی گردش میں اچانک خلل پڑنا، ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے متعدد اسباب ہیں۔قلبی مسائل، کولیسٹرول کی وجہ سے بند شریانیں یا نشہ آور اشیاء کا استعمال اس بیماری کا سبب ہوسکتا ہے۔ معمولی فالج اکثر مستقل نقصان نہیں پہنچاتے ہیں اور 24 گھنٹوں خود ہی ٹھیک ہی ہوسکتے ہیں جبکہ فالج کا غیر معمولی دورہ تباہ کن ہوسکتاہے۔
اس تحقیق میں 575 ایکیوٹ لارج ویسیل اوکلژن کے مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں 194 کووڈ سے متاثر مریض تھےجبکہ 381 ایسے مریض تھے جن کو کورونا نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔