مصر؛ قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی کو نشے میں دھت بدبخت بیٹے نے قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 جولائی 2022
پلویس نے نشے میں دھت سفاک بیٹے کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

پلویس نے نشے میں دھت سفاک بیٹے کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

قاہرہ: مصر میں نشے میں دھت بدبخت بیٹے نے اپنے باپ ابراہیم الدسوقی کو قتل کر دیا جو 70 کی دہائی میں فٹبال کی قومی ٹیم کے کھلاڑی تھے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی ابراہیم الدسوقی سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

زمالک کلب اسٹار کھلاڑی کو ان کے منشیات کے عادی بیٹے نے تیز دھار آلے سے سر پر وار کیا جس پر انھیں اسپتال لایا گیا تاہم 65 سالہ ابراہیم الدسوقی جانبر نہ ہوسکے۔

former egypt footballer killed by son

پولیس کا کہنا ہے کہ نشے میں دھت بیٹے نے گھر میں اپنی والدہ، والد اور دادی پر حملہ کردیا تھا جس میں والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ والد اور دادی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

پولیس اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں قاتل بیٹا نشے میں دھت بے ہوش پڑا تھا۔ ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ پبلک پراسیکیوشن آفس میں درج کرلیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔