- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
- پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار
- بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا
- عمران خان نے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
- اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی کا سخت نوٹس
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
- راولپنڈی میں سر، ٹانگیں و بازو کٹی لاش برآمد
- پرویزالہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے محض ایک ہفتے میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی کوششیں ناکام
- تحریک انصاف کا 19 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان
- کراچی میں رکشوں سے ایک من 17 کلو چرس برآمد
- بھارت کی آبی جارحیت؛ دریائے راوی میں مزید 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا
- اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
- بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا
- سندھ وائلڈ لائف نے نایاب ترین پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی
- 14 اگست کو باجے کے استعمال پر پابندی کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
- سابق پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر گاڑی کی چوری ناکام بنادی
- نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف
- ممنوعہ فنڈنگ کیس: فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
مائنڈ فُلنیس کا اثر درد کش دوا جیسا ہوسکتا ہے

مائنڈ فلنیس تکنیک سے درد کو کم کیا جاسکتا ہے جس کے سائنسی ثبوت بھی ملے ہیں۔ فوٹو: فائل
وسکانسن: تیزی سے مشہور ہوتی ہوئی فکری ارتکاز اور مراقبے کی تکنیک مائنڈ فلنیس کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس سے درد کم کرنے میں غیرمعمولی مدد ملتی ہے اور یہاں تک کہ اسے درد کش ادویہ کا متبادل قرار دیا جاسکتا ہے۔
جامعہ وسکانسن میڈیسن کے مرکز برائے دماغی صحت نے اس ضمن میں تحقیق کرکے امریکن جرنل آف سائیکائٹری میں ایک مقالہ شائع کروایا ہے۔
ماہرین نے رضاکاروں کے دو گروہوں کو مطالعے میں شامل کیا جس کے تحت مائنڈ فلنیس کی بنا پر ذہنی تناؤ میں کمی کرنا تھا۔ ایک گروہ کو مائنڈ فلنیس سے گزارا گیا اور دوسرے گروہ میں ایسا نہیں کیا گیا۔ آٹھ ہفتے بعد مائنڈ فلنیس والے افراد کے دماغی اسکین نے تصدیق کی کہ ان کے بدن کے تناؤ میں کمی واقع ہوئی جبکہ دوسرے گروہ میں ایسا کوئی مظہر نہیں دیکھا گیا۔
تحقیق سے وابستہ سائنسداں جوزف وائلگوز نے کہا کہ مائنڈ فلنیس طریقے کو درد اور تناؤ کم کرنے کے لیے کسی دوا کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ہو یا امریکا، دونوں جگہ عوام کی بڑی آبادی کسی نہ کسی تکلیف میں مبتلا ہے جن کی دوا ہر ایک کے لیے موزوں نہیں ہوتی۔ یہاں تک کہ صارفین نشہ آور ادویہ سے مدد لے کر ان کی لت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
لیکن مائنڈ فلنیس کام کیسے کرتی ہے؟ اس کی وجہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ درد کی وجہ بننے والے اعصابی سگنل کمزور کرتی ہے اور درد کی شدت کم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مائنڈ فلنیس پر مزید تحقیق کرکے اسے درد کش دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔