خواتین اور بچوں کے حقوق یقینی بنانے کیلیے کام کیا جارہا ہے،گورنر

ایکسپریس اردو  منگل 10 جولائی 2012
عشرت العباد کا اسکاٹش پارلیمنٹ کا دورہ،کیبنٹ سیکریٹری اور وزیر برائے چلڈرن سے ملاقاتَ فوٹو ایکسپریس

عشرت العباد کا اسکاٹش پارلیمنٹ کا دورہ،کیبنٹ سیکریٹری اور وزیر برائے چلڈرن سے ملاقاتَ فوٹو ایکسپریس

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیر کو برطانیہ میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد، وزیر امور نوجوانان فیصل سبزواری، پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن، پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر نوشاد شیخ بھی تھے۔

گورنر سندھ سے اسکاٹش کیبنٹ سیکریٹری برائے جسٹسKenny Mac Askill اور وزیر برائے چلڈرن اینڈینگ پیپل(People) Aileen Campbell سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں انسانی حقوق، خواتین، نوجوانوں و بچوں سے متعلق قوانین، لیگل ایڈ، انصاف کی فراہمی سے متعلق امور، سماجی خدمات سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وفد کے اراکین نے صوبہ سندھ میں ان شعبوں میں ریفارمز اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی،

انھوں نے کہا کہ خواتین، نوجوانوں اور بچوں کے حقوق یقینی بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل کے تحت کام کیا جارہا ہے، انھوں نے اس سلسلے میں پاکستان اور برطانیہ میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، بعد ازاں گورنر سندھ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر چرچ کے چیئرمین نے چرچ سے متعلق امور اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان مثبت تعلقات کے فروغ کیلیے نتیجہ خیز کوششیں کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔