اسرائیل اور اردن کا سرحد پر ’مشترکہ انڈسٹریل پارک‘ بنانے کا فیصلہ

انڈسٹریل پارک میں اسرائیل اور اردن کی کمپنیاں مشترکہ طور پر کام کریں گی


August 01, 2022
اسرائیل اور اردن کے سربراہان کی ملاقات عمان میں ہوئی، فوٹو: رائٹرز

MILAN: اسرائیل اور اردن نے 28 سالہ تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے مشترکہ انڈسٹریل پارک بنانے پر اتفاق کیا ہے جہاں دونوں ممالک کے تاجر اور ملازمین بلا روک ٹوک آ جا سکیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لپید اور اردن کی بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں 1994 میں امن معاہدے کے وقت پیش کی گئی مشترکہ انڈسٹریل پارک کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا۔

سر حد پر بنائے جانے والے انڈسٹریل پارک '' اردن گیٹ وے پارک'' کے ٹرمینل کی تعمیراسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے سپرد ہے۔ یہ گیٹ وے انڈسٹریل پارک میں دلچسپی رکھنے والے اسرائیل اور اردن کے تاجروں کے لیے کراسنگ ایریا ہوگا جہاں سے وہ سے پیدل چل کر بھی بلا روک ٹوک انڈسٹریل پارک میں آجا سکیں گے۔

انڈسٹریل پارک میں دونوں ممالک کی کمپنیاں ہوں گی اور روزگار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے جب کہ کاروباری مقاصد کے لیے آنے والے ایگزیکٹوز اور مہمانوں کی میزبانی کی سہولت بھی شامل ہوگی۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم یائرلپید نے میڈیا کو بتایا کہ سرحد پر ''اردن گیٹ وے پارک کی تعمیر'' کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور تجارتی و سفارتی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے بھی انڈسٹریل پارک کی کامیابی کو خطے میں نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں