- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
راولپنڈی میں لاپتہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان کے پانی کے ٹینک سے برآمد
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ سے لاپتہ بچی کی لاش پراسرار حالات میں محلے کے زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری رات گئے لاش ملنے پر خود بھی موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
پولیس کے مطابق گرجا روڈ کی آبادی میں رہائش پذیر 7 سالہ بچی گھر سے کھیلتے ہوئے باہر نکلی اور لاپتہ ہوگئی جس کی تلاش کی گئی تو بچی کا کچھ پتہ نہ چل سکاجس پر لواحقین نے پیر کی شب پولیس سے رجوع کیا تو علاقے میں بڑے پیمانے پر بچی کی تلاش شروع کردی گئی ۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب بچی کی نعش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان کے زیر زمین واٹر ٹینک سے ملی ۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔
بچی کے حوالے سے اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ اور ایس ایس پی آپریشن وسیم ریاض کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں فرانزک ماہرین کے ذریعے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکروائی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔