tapmad پر منفرد اور ناقابل فراموش 100 بالز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کی 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور فائنل 3 ستمبر کو ہوگا


ویب ڈیسک August 02, 2022
فائنل 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا، فوٹو: ٹریبیون

کیا آپ کرکٹ کے پُرجوش مداح ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے، تو پھر آپ یقینی طور اپنی نوعیت کی بالکل منفرد کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہوں گے !

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے پاس رواں ماہ متعدد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر 100 بالز کی شاندار سیریز کو براہ راست دیکھنے کا نادر موقع ہے۔

یہ کتنا دلچسپ اور حریت انگیز ہے کہ کرکٹ کے دیوانے tapmad سمیت Daraz ،Tamasha ،Cricwick اور BSports جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر 100 بالز کے شاندار کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

لیکن ٹھہریئے!! آخر یہ 100 بالز کا کرکٹ میچ ہے کیا؟ ممکن ہے کچھ لوگ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہوں گے۔

دراصل یہ ایک ایکشن سے بھرپور، ناقابل فراموش، 100 گیندوں کا کرکٹ مقابلہ ہے جو آپ کو اپنے سحر میں جکڑے رہے گا۔

اس سنسنی خیز سیریز میں مردوں اور خواتین کی 8 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ ورلڈ کلاس کھلاڑی اور کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ سیریز کیسے کھیلی جائے گی!


* اس سیریز میں ہر اننگ 100 گیندوں پر مشتمل ہوگی۔ ہر بال سنسنی خیز ہوگی۔ جو بھی زیادہ رنز بنائے گا وہ فاتح ہوگا جب کہ 10 بالز بعد فیلڈنگ سائیڈ کی تبدیلی ختم ہوجائے گی۔

* کوئی بھی باؤلر ایک اوور میں لگاتار پانچ یا 10 گیندیں کروا سکتا ہے جس کا فیصلہ کپتان کرے گا جب کہ ایک باؤلر ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 20 گیندیں کراسکتا ہے۔

* میچ میں ہر باؤلنگ سائیڈ کو ڈھائی منٹ تک کا اسٹریٹجک ٹائم آؤٹ ملے گا جس کے دوران کوچ بھی گراؤنڈ میں جا کر اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ حکمت عملی طے کر سکتا ہے۔

* ہر ٹیم کو میچ کی پہلی 25 بالز کے لیے پاور پلے دیا جائے گا۔

* پاور پلے کے دوران ابتدائی 30 گز کے دائرے سے باہر صرف دو فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت ہے۔

اس سیریز میں مردوں کی ٹیم کا پہلا میچ 3 اگست 2022 کو جب کہ خواتین کا 11 اگست 2022 کو ہوگا اور فائنل میچ 3 ستمبر 2022 کو ہوگا۔

دی ہنڈریڈ سیریز کھیلنے والی 8 ٹیمیں


 

* برمنگھم فینکس
* لندن اسپرٹ
* مانچسٹر اوریجنلز
* ناردرن سپر چارجرز
* اوول ان ونسیبلز
* سدرن بریو
* ٹرینٹ راکٹس
* ویلش فائر

ہر اسکواڈ میں 15 کھلاڑی ہوں گے جن میں زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔ گزشتہ برس 2021 میں 100 بالز کرکٹ ٹورنامنٹ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر 16.1 ملین ناظرین نے دیکھا تھا اور اس بار یہ تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

Hundred 2

 

اس سیریز میں آپ کے درج زیل پسندیدہ کھلاڑی شامل ہوں گے ؛

وہاب ریاض - ناردرن سپر چارجرز
نسیم شاہ - ویلش فائر
محمد حسنین - اوول ان ونسیبلز
جو روٹ- ٹرینٹ راکٹس
ڈیوڈ ملان- ٹرینٹ راکٹس
بین اسٹوکس- ناردرن سپر چارجرز
روی بوپارا- برمنگھم فینکس
کیرون پولارڈ- لندن اسپرٹ
جوس بٹلر- مانچسٹر اوریجنلز
کوئنٹن ڈی کاک- سدرن بریو

ان کے علاوہ اور بہت سے نامور کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آپ یہ سنسنی خیز کرکٹ سیریز کہاں دیکھ سکیں گے؟


100 بالز سیریز کی پاکستان میں آفیشل اسٹریمنگ کے حقوق پارٹنر کی حیثیت سے tapmad نے حاصل کیے ہیں۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین tampad، Daraz دراز اور Tamasha پر میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح Crickwick اور BSports اپنے اپنے پلیٹ فارمز پر ایونٹ کی براہ راست نشریات کریں گے۔

خیال رہے کہ tapmad چارجز کے ساتھ بغیر کسی اشتہار کے ایچ ڈی کوالٹی میں لائیو اسٹریمنگ کرے گا، تاہم tapmad ایک ڈرٹی فیڈ بھی نشر کرے گا جو مفت ہوگی۔

اسی طرح Daraz، Tamasha، Cricwick، اور BSports اشتہارات کے ساتھ مفت میں لائیو سٹریمنگ کریں گے۔

تو خود کو تیار کرلیں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز کرکٹ سیریز کے لیے اور اپنے کلینڈر پر یاد دہانی کے لیے 3 اگست کی تاریخ پر نشان لگادیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے