حقیقی قیمتی این ایف ٹی: ایک کرپٹو لاکٹ کی قیمت 50 ہزار ڈالر

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
ٹفنی کمپنی نے ڈجیٹل این ایف ٹی کو قیمتی ہیروں والے پینڈنٹ میں ڈھالا ہے جس کی کم سے کم قیمت 50 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ فوٹو: دی ورج

ٹفنی کمپنی نے ڈجیٹل این ایف ٹی کو قیمتی ہیروں والے پینڈنٹ میں ڈھالا ہے جس کی کم سے کم قیمت 50 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ فوٹو: دی ورج

سان فرانسسكو: اگر کسی صارف کے پاس کرپٹو کرنسی ایتھریئم کے 30 یونٹ یعنی 50 ہزار ڈالر کی رقم ہے تو وہ اس کے بدلے کرپٹوپنک کے تحت ہاتھ سے ڈھالے گئے لاکٹ کے پینڈنٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ آپ انہیں بطور این ایف ٹی استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان کی حقیقی قیمت بھی ہے۔

ٹفنی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے ان خوبصورت پینڈنٹ میں 18 قیراط سونے کی چین اور ہیرے یا قیمتی جواہرات لگے ہیں۔ ایک اور پینڈنٹ میں کل 30 ہیرے یا اس کے برابر قیمتی جواہرات جڑے گئے ہیں۔ اس طرح ایک کرپٹوپنک پینڈنٹ کی قیمت سوا کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

لیکن یہ حقیقی پینڈنٹ صرف وہی خرید سکتے ہیں جن کے پاس پکسل زدہ اوٹار یعنی کرپٹوپنک کے این ایف ٹی موجود ہیں۔ اس وقت کرپٹوپنک کے دس ہزار ڈیزائن ڈجیٹل ڈیزائن ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتی پینڈنت بنانے کا مقصد پوری دنیا میں کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی کی گرتی ہوئی مارکیٹ کا ازالہ کرنا ہے۔

ٹفنی کمپنی ایک عرصے سے ویب تھری کی دنیا میں نت نئے تجربات کر رہی ہیں۔ کچھ برس قبل اس نے بچے کی بنی ہوئی ڈرائنگ کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر رکھی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ٹفنی نے اعلیٰ معیار کے کئی این ایف ٹی بھی بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ رومیو نامی کمپنی نے ایس یو وی گاڑیاں بھی بطور این ایف ٹی تیار کی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ادارے بھی این ایف ٹی کی طرز پر زیورات بنا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔