- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
- پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار
- بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا
- عمران خان نے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
- اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی کا سخت نوٹس
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
- راولپنڈی میں سر، ٹانگیں و بازو کٹی لاش برآمد
- پرویزالہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے محض ایک ہفتے میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی کوششیں ناکام
- تحریک انصاف کا 19 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان
- کراچی میں رکشوں سے ایک من 17 کلو چرس برآمد
- بھارت کی آبی جارحیت؛ دریائے راوی میں مزید 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا
- اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
- بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا
- سندھ وائلڈ لائف نے نایاب ترین پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی
- 14 اگست کو باجے کے استعمال پر پابندی کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
- سابق پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر گاڑی کی چوری ناکام بنادی
- نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف
- ممنوعہ فنڈنگ کیس: فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
حقیقی قیمتی این ایف ٹی: ایک کرپٹو لاکٹ کی قیمت 50 ہزار ڈالر

ٹفنی کمپنی نے ڈجیٹل این ایف ٹی کو قیمتی ہیروں والے پینڈنٹ میں ڈھالا ہے جس کی کم سے کم قیمت 50 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ فوٹو: دی ورج
سان فرانسسكو: اگر کسی صارف کے پاس کرپٹو کرنسی ایتھریئم کے 30 یونٹ یعنی 50 ہزار ڈالر کی رقم ہے تو وہ اس کے بدلے کرپٹوپنک کے تحت ہاتھ سے ڈھالے گئے لاکٹ کے پینڈنٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ آپ انہیں بطور این ایف ٹی استعمال کرسکتے ہیں لیکن ان کی حقیقی قیمت بھی ہے۔
ٹفنی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے ان خوبصورت پینڈنٹ میں 18 قیراط سونے کی چین اور ہیرے یا قیمتی جواہرات لگے ہیں۔ ایک اور پینڈنٹ میں کل 30 ہیرے یا اس کے برابر قیمتی جواہرات جڑے گئے ہیں۔ اس طرح ایک کرپٹوپنک پینڈنٹ کی قیمت سوا کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
لیکن یہ حقیقی پینڈنٹ صرف وہی خرید سکتے ہیں جن کے پاس پکسل زدہ اوٹار یعنی کرپٹوپنک کے این ایف ٹی موجود ہیں۔ اس وقت کرپٹوپنک کے دس ہزار ڈیزائن ڈجیٹل ڈیزائن ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتی پینڈنت بنانے کا مقصد پوری دنیا میں کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی کی گرتی ہوئی مارکیٹ کا ازالہ کرنا ہے۔
ٹفنی کمپنی ایک عرصے سے ویب تھری کی دنیا میں نت نئے تجربات کر رہی ہیں۔ کچھ برس قبل اس نے بچے کی بنی ہوئی ڈرائنگ کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر رکھی گئی تھی۔
اس کے علاوہ ٹفنی نے اعلیٰ معیار کے کئی این ایف ٹی بھی بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ رومیو نامی کمپنی نے ایس یو وی گاڑیاں بھی بطور این ایف ٹی تیار کی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ادارے بھی این ایف ٹی کی طرز پر زیورات بنا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔