- مونس الہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی
- امریکی خاتون کا 110 فِٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ
- کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق
- ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اسریٰ یونیورسٹی کا پروفیسر اورچانسلر کی پولیس کے ہاتھوں ’تذلیل‘ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- سعید غنی اور شہلا رضا نے صوبائی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا
- بندر نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
- عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- پنجاب کے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
- ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب موتی برآمد
- امریکا میں رشوت کے الزام میں دو ججوں پر 20 کروڑ ڈالرز جرمانہ
- عمران خان کو پمز اسپتال میں شہبازگل سے ملنے کی اجازت نہیں مل سکی
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 218روپے کا ہوگیا
- سعودی عرب میں برقع پوش گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا
- پروٹون میں چارم کوارک کی ممکنہ دریافت، ماہرینِ طبعیات حیران
- عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا
- روسی صدر کا 10 بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعامی رقم کا اعلان
- شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
- بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی
سبز چائے، ذیابیطس اور جسمانی سوزش میں مفید ثابت

اسی بنا پر ماہرین نے کہا ہے کہ اگر سبز چائے کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو اس سے ذیابیطس کے مریضوں میں بھی افاقہ ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل
کولمبس، اوہایو: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبز چائے کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ جادوئی مشروب ذیابیطس میں مفید ثابت ہوسکتا ہے اور معدے کے نظام میں موجود بیکٹیریا کو صحت مند رکھتے ہوئے اندرونی جسمانی سوزش (انفلیمیشن) بھی کم کرتا ہے۔
اس ضمن میں ماہرین نے میٹابولک سنڈروم کے مریض اور تندرست افراد پر سبزچائے کے اجزا آزمائے اور ان کے نتائج دیکھے ہیں۔ یہ تحقیق اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ سبز چائے انسانی معدے اور نظامِ ہاضمہ میں مفید بیکٹیریا بڑھاتی ہے جس سے میٹابولک سنڈروم سے وابستہ طبی خطرات کم ہوتے ہیں۔
ان امراض میں ذیابیطس، امراضِ قلب اور فالج وغیرہ قابلِ ذکرہیں۔ نئی تحقیق میں جامعہ اوہایو نے پروفیسر رچرڈ برونو نے چوہوں پر تجربات کئے ہیں۔ جب انہوں نے سبز چائے کے مفید اجزا چوہوں کی غذا میں ملائے تو پہلے آنتوں اور معدے میں مفید بیکٹیریا بڑھے۔ ان سے پورا نظام بہتر ہوا۔
اس کے بعد چوہوں میں کارڈیو میٹابولک یعنی دل سے وابستہ مسائل کم دیکھے گئے جو ایک اہم دریافت ہے۔ گرین ٹی سے محروم چوہوں میں کارڈیو میٹابولک امراض کی شرح زیادہ تھی۔ اس کے بعد انسانوں پر آزمائش شروع ہوئی۔ اس مطالعے میں کل 40 افراد شامل کئے گئے جن میں سے 21 میٹابولک سنڈروم کے شکار تھے جبکہ بقیہ 19 افراد تندرست تھے۔
شرکا کو 28 روز تک کیٹاچن سے بھرپور چیونگ گم جیسی شے کھلائی گئی جس میں پانچ کپ گرین ٹی کے برابر غذائیت تھی۔ اس کے بعد تمام شرکا کو مزید 28 روز تک فرضی دوا دی گئی اور ان کے درمیان ایک ماہ کا وقفہ رکھا گیا۔
اس دوران شرکا کے خون میں شکر، چکنائی اور دیگر اجزا کو نوٹ کیا گیا اور آنتوں میں جلن ناپنے کے لیے فضلے کے ٹیسٹ بھی لئے گئے۔ جن افراد نے گرین ٹی کے اجزا استعمال کئے ان کے خون میں گلوکوز کی شرح کم تھی اور اندرونی سوزش بھی نمایاں طور پر کم ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔