خانہ کعبہ کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
خانہ کعبہ کے گرد رکاوٹیں لگانے کا مقصد کورونا کا پھیلاؤ روکنا تھا،سعودی حکام:فوٹو:فائل

خانہ کعبہ کے گرد رکاوٹیں لگانے کا مقصد کورونا کا پھیلاؤ روکنا تھا،سعودی حکام:فوٹو:فائل

مکہ معظمہ: کعبہ شریف کے اردگرد سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا وبا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اب عازمین کعبتہ اللہ کو چھو سکیں گے،حجراسود کوبوسہ دے سکیں گے اورحطیم میں داخل ہوسکیں گے۔رکاوٹیں ہٹنے کے بعد عازمین کی بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کوچھو کر دعائیں کی اورنمازاورنوافل  ادا کئے۔

خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔