- بھارتی سکھوں نے گھروں پر ترنگا لہرانے کی مودی حکومت کی مہم مسترد کر دی
- پیٹرول کی قیمت میں اضافہ؛ مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار
- بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا
- عمران خان نے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
- اسلام آباد میں غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے پر آئی جی کا سخت نوٹس
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
- راولپنڈی میں سر، ٹانگیں و بازو کٹی لاش برآمد
- پرویزالہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے محض ایک ہفتے میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کی کوششیں ناکام
- تحریک انصاف کا 19 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان
- کراچی میں رکشوں سے ایک من 17 کلو چرس برآمد
- بھارت کی آبی جارحیت؛ دریائے راوی میں مزید 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا
- اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
- بھارت سے آنے والے طیارے کی کراچی میں لینڈنگ
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا
- سندھ وائلڈ لائف نے نایاب ترین پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی
- 14 اگست کو باجے کے استعمال پر پابندی کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
- سابق پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر گاڑی کی چوری ناکام بنادی
- نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف
- ممنوعہ فنڈنگ کیس: فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
کراچی میں تاجر کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، اہلیہ اور برادر نسبتی گرفتار

اہلیہ نورین کو رضوان کی دوسری شادی کا علم ہوگیا تھا، جس کا اسے رنج تھا، پولیس (فوٹو سوشل میڈیا)
کراچی: بہادر آباد میں تاجر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 26 جولائی کی شب بہادرآباد کے علاقے میں فلیٹ کے اندر سے گلا کٹی لاش ملی تھی جس کی شناخت مقامی تاجر رضوان سوریا کے نام سے کی گئی تھی، جسے نامعلوم ملزمان نے ہاتھ پشت پر باندھ کر گردن پر تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
مقدمہ درج کیے جانے کے بعد تحقیقات کے آغاز میں پولیس نے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لیا، تاہم ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا گیا۔ بعد ازاں تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پولیس نے مختلف موبائل نمبروں کا ڈیٹا حاصل کیا، جس کے بعد مقتول کی اہلیہ اور برادر نسبتی پر شک ہوا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران خصوصی طور پر برادر نسبتی عمران کی کڑی نگرانی کی گئی، اور بالآخر مقتول رضوان سوریا کی اہلیہ نورین اور اُس کے بھائی عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نورین اور عمران کا رضوان سوریا سے جائیداد کا تنازع تھا جب کہ انہیں رضوان کی دوسری شادی کا بھی علم ہوگیا تھا، جس کا اہلیہ نورین کو رنج تھا۔
علاوہ ازیں پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کچھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ مبینہ طور پر نورین کا کسی کے ساتھ افیئر تھا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ گرفتاریوں کے بعد پولیس قتل کے مزید محرکات جاننے کے لیے تفتیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ مقتول رضوان کے نورین سے 4 بچے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔