لیاری میں گھر گھر تلاشی کے دوران بائیومیٹرک چیکنگ 3 مشتبہ افراد گرفتار

پریشن کے دوران متعدد ہوٹلوں کے ملازمین کے کوائف کی بھی تصدیق کی گئی


Staff Reporter August 03, 2022
آپریشن کے دوران علاقوں میں آمد و رفت بند کردی گئی تھی (فوٹو فائل)

BAJAUR: شہر قائد کے علاقے لیاری میں رات گئے پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا۔ اس دوران متعدد افراد کا ڈیٹا بایو میٹرک کے ذریعے چیک کیا گیا اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب لیاری کے مختلف علاقوں کو عام آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے، جس کے بعد گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔

پولیس نے آپریشن کے دوران متعدد افراد کا ڈیٹا بایو میٹرک کے ذریعے چیک کیا ۔ ااس دوران 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ آپریشن کے دوران متعدد ہوٹلوں کے ملازمین کے کوائف کی بھی تصدیق کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں