- عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- کراچی میں داماد نے ساس کو قتل کردیا
- لبنان؛ رقم نہ دینے پر مسلح شخص نے بینک عملے اور صارفین کو یرغمال بنا لیا
- ایک منٹ میں 17 بھوت مرچ کھانے کا عالمی ریکارڈ
- کھانے کے مخصوص اوقات کار سے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے، تحقیق
- بڑے شہابی پتھروں کی ٹکر سے زمین کونئی شکل ملی، تحقیق
- کراچی کیلیے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی
- حکومت سندھ کی نااہلی، بارشوں میں اربوں روپے کی گندم خراب
- لاہور کے 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر حکومت سے جواب طلب
- فنڈنگ کیس؛ کیا کارروائی کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا؟ ایف آئی اے سے جواب طلب
- خیبر پختون خوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ
- مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
- شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا
- حیدر آباد؛ گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق
- حکومت خوف و دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے، عمران خان
- ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی
- ہمارے رہنماؤں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، اسد قیصر
- الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
- شہباز گل کے اسسٹنٹ پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کا مقدمہ درج
بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی

صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم ہوئے (فوٹو فائل)
کوئٹہ: بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مرد اور ایک خاتون لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 177 تک پہنچ گئی۔
این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے علاوہ اب تک کے مجموعی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق نوشکی میں بچے سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 166 تک پہنچ گئی ہے، جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 78 مرد، 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔ اموات کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی اور سبی میں ہوئیں جب کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15 ہزار 337 مکانات کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 552 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے جب کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے جبکہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب لسبیلہ، جھل مگسی اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔