فوجی جوان نے شہید میجر سعید کے والد کا ماتھا چوم لیا ویڈیو

کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران و جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی


ویب ڈیسک August 03, 2022
میجر سعید کونماز جنازہ کے بعد لاڑکانہ کے قریب گاؤں سجاول تنیو میں سپردِ خاک کیا گیا(اسکرین شاٹ)

بلوچستان میں امدادی کارروائی کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر سعید کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید میجر سعید کونماز جنازہ کے بعد لاڑکانہ کے قریب گاؤں سجاول تنیو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرکیا گیا۔

شہید میجر سعید کے والد نے بیٹے کی وردی چوما تو ایک جوان آفیسر نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میجر شہید سعید کے والد کا ماتھا چوم کر انہیں سلیوٹ پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے وندر سے ملا تھا جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران و جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی جن کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں ہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں