پنجاب میں حکومت کے بعد پی ٹی آئی رہنما مقدمات کے خاتمے  کیلیے متحرک

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
پی ٹی آئی رہنماؤں پر لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنماؤں پر لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں (فوٹو فائل)

 لاہور: پنجاب میں حکومت بنانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مقدمات ختم کروانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں صوبے میں پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، جس میں مقدمات کے خاتمے کے لیے قانونی ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمات اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کے تناظر میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں  صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور برہان معظم ایڈوکیٹ شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے زور دیا ہے کہ رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا قانون کے مطابق اخراج یقینی بنایا جائے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جن افسران نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔