سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کی کمی

ویب ڈیسک  بدھ 3 اگست 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 8600روپے کمی کے بعد 145300روپے ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 1766 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 8600روپے اور 7373روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے  نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 8600روپے سے گھٹ کر 145300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 7373روپے سے گھٹ کر 124571روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے گھٹ کر 1620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.15روپے گھٹ کر 1388.88روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔