کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا تیسرا روز، اہم شاہراہیں بند

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اگست 2022
فوٹو : ٹوئٹر

فوٹو : ٹوئٹر

کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے تیسرے روز ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لکپاس، کوئٹہ سے چمن، لورالائی اور ژوب روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

آل پاکستان بس یونین اور دیگر ٹرانسپورٹ یونینز نے احتجاجاً قومی شاہراہیں بند کٰیں، ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی چیک پوسٹوں کے خاتمے سمیت ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کسی صورت منظور نہیں۔

چیئرمین آل پاکستان بس یونین عتیق خان کاکڑ کے مطابق ٹرانسپورٹرز پر ناجائز انکم ٹیکس، ویلیو انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں ناجائز ٹول پلازے فوری طور پر ختم کیے جائیں جبکہ تفتان روڈ، کوئٹہ گوادر پنجگور روڈ، سندھ بلوچستان روٹس پر کسٹم،ایکسائز اور دیگر اداروں کی غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے۔

قومی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے چھوٹی اوربڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔