سستی پن بجلی مہنگی کرنے کی واپڈا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

21 پلانٹس کا اوسط ٹیرف 3.68 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 4.15 روپے مقرر کیا جائے، واپڈا کی استدعا


ویب ڈیسک August 04, 2022
چیئرمین نیپرا نے پن بجلی کے پلانٹس کے کم استعمال پر برہمی کا اظہار کیا (فوٹو فائل)

واپڈا نے سستی پن بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں درخواست دے دی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 21 پلانٹس کا اوسط ٹیرف 3.68 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 4.15 روپے مقرر کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں واپڈا کی مالی سال 2022-23 کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ واپڈا کی جانب سے دی گئی درخواست میں مالی سال 2021-22 کے 21 پلانٹس کا اوسط ٹیرف 3.68 پیسے سے بڑھا کر مالی سال 2022-23 کیلیے 4.15 روپے فی یونٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے واپڈا کی جانب سے سستی بجلی کی پیداوار پر کارکردگی کی تعریف کی، تاہم انہوں نے پن بجلی کے پلانٹس کے کم استعمال پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ اتھارٹی نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بعد میں جاری کرنے اور اعداد شمار کا جائزہ لینے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں