- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب
- شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت
- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
ایمن الظواہری کے خلاف پاکستانی فضائی حدود استعمال ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، دفتر خارجہ

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا، پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے، ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کل 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں، کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کمبوڈیا کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ کمبوڈیا میں 29 ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے، پاکستان آسیان کا سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر ہے، آسیان علاقائی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دیگر ارکان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی، وزیر خارجہ باہمی ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے، آسیان کی صدارت کمبوڈیا کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ایمن اظواہری کی ہلاکت میں ’کوئی کردارادا نہیں‘ کیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے، کشمیریوں کے یوم استحصال پر 5 اگست 2019ء کے حوالے سے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، یہ سرگرمیاں وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان باڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں، 5 اگست 2019ء کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید ابتر ہوئی ہے، 5 اگست 2019ء سے اب تک بھارت نے 660 کشمیریوں کو شہید کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی زمین کو غیرقانونی طور پر ہتھیانے کے لیے متعدد انتظامی اور قانونی ہتھکنڈوں کا استعمال کیا، مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کی غیر قانونی آباد کاری اس سلسلے کی کڑی ہے، غیر قانونی ڈومیسائل، غیر کشمیریوں کی غیر قانونی آبادکاری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی اقدامات مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ان کی زمینوں پر اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت سول سوسائٹی، انسانی حقوق کارکنان، وکلاء اور صحافیوں پر سنسر شپ اور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں ناکام رہا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 4 ملین جعلی ڈومیسائل جاری کیے، تمام کشمیری سیاسی قیادت اس وقت بھارتی جیلوں میں موجود ہے، یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی سمیت تمام سیاسی قیادت کو جیلوں میں بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں استصواب رائے سے ہی ممکن ہے، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔