پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  جمعرات 4 اگست 2022
(فوٹو: فائل) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے، صدر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن

(فوٹو: فائل) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے، صدر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی میٹنگ میں فیڈریشن کو معطل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بے ضابطگیوں، اینٹی ڈوپنگ رولز کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی تصدیق کی جبکہ انہوں کہا کہ ویٹ لفٹرز کو معطل نہیں کیا گیا ہے البتہ معاملات 3 رکنی عبوری کمیٹی دیکھے گی۔

دوسری جانب فیڈریشن کے صدر حافط عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کی معطلی سمیت کسی کارروائی کو نہیں مانیں گے، فیڈریشن کو ناکام بنانے کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوح بٹ اور دوسرے ویٹ لفٹر کے ساتھ کسی کوچ کو اسپانسر نہیں کیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے تاکہ فیڈریشن کے خلاف کارروائی کا جواز مل سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ حال ہی میں ہاکی فیڈریشن کو بھی معطل کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔