معروف بھارتی اداکار متھیلیش چترویدی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 4 اگست 2022
اداکار  کے داماد نے ان کی موت کی تصدیق کی(فائل فوٹو)

اداکار کے داماد نے ان کی موت کی تصدیق کی(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار متھیلیش چترویدی 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم کوئی مل گیا ، اشوکا اور ریڈی سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے متھیلیش چترویدی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

متھیلیش چترویدی کے داماد نے ان کی موت کی تصدیق کی، آنجہانی اداکار نے سال 1997ء میں فلم ’بھائی بھائی‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی سپُر ہٹ فلموں میں کام کر کے خوب نام کمایا۔

hansal_tribute.jpg

متھیلیش چترویدی گزشتہ کئی دہائیوں تک فلموں میں ویلن کا کردار ادا کرتے نظر آئے علاوہ ازیں اداکار نے سال 2020ء میں آئی سیریز اسکیم 1992 سے ڈیجیٹل ڈیبیو بھی کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔