ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں کمی
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے اور 10 گرام قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 28 روپے ہوگئی
ISLAMABAD:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر گھٹ کر 1777 ڈالر کی سطح پر آگیا تاہم ملکی سطح پر اس کے اثرات اس کے برعکس رہے اور قیمت بڑھ گئی۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 28 روپے ہوگئی۔