حکومت عمران خان کو نااہل اور نوازشریف کو اہل کروانا چاہتی ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اگست 2022
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں، شیخ رشید (فوٹو فائل)

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں، شیخ رشید (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو  عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔