- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
پاکستانی ہدایتکارہ لینا خان اور مہوش حیات ’یوکےمسلم فلم‘ کی سرپرست مقرر
کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات اور ہدایتکارہ لینا خان ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کےفنکارایک کے بعد ایک کامیابیوں کی جانب گامزن ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’ مس مارول ‘کے ذریعے بین الاقوامی فلم نگری ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم (یوکے ایم ایف) کےسرپرستوں (پیٹرنز) میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ کے ساتھ ساتھ معروف پاکستانی ہدایتکارہ اور ڈزنی اسکرین رائٹر لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست مقرر کر دی گئی ہیں۔
یوکے مسلم فلم کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا ہے، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں‘۔
اداکارہ مہوش حیات نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر شکر ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فلموں کی عالمی تنظیم میں ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔