نوجوان بالر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اگست 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) نیدر لینڈز کیخلاف سیریز اور ایشیاکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

(فوٹو: ٹوئٹر) نیدر لینڈز کیخلاف سیریز اور ایشیاکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ میں فرائض کی انجام دہی کے باعث دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو حسن علی کی خراب فارم کے باعث نیدر لینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، نسیم شاہ پہلی بار وائٹ بال فارمیٹ میں گرین شرٹس کی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل فاسٹ بولر ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے 13 ٹیسٹ میچز میں 33 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو شعیب ملک کا متبادل نہیں مل سکا، عاقب جاوید

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا جہاں دفاعی چیمپئن سدرن بریو نے ویلش فائر کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے دو کھلاڑی محمد حسنین اور وہاب ریاض بھی ٹورنامنٹ میں بالترتیب اوول انوینسیبلز اور ناردرن سپر چارجرز کے لیے کھیلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔