حافظ نعیم کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنزپر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنزحساس ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی


ویب ڈیسک August 05, 2022
کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنزحساس ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی

حافظ نعیم نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنزپر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست دائر کرنے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنزحساس ہیں، الیکشن میں فوج اوررینجرزکی تعیناتی ہمارا آئینی مطالبہ ہے، حکومت امن وامان برقراررکھنےکیلئےفوج طلب کرسکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزپرپاک فوج اوررینجرزکوہوناچاہیے، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ،جس کے لیے ضروری ہے کہ بلدیاتی انتخابات کاانعقادکیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو بروقت اور فوری طور پر منعقد کیا جائے۔ حکومت اور دیگر لوگ فرار کے راستے اختیار کرنا چاہتے ہیں ان کو فرار کا راستہ نہ دیا جائے، وہ تمام چیزیں جو الیکشن سے متعلق ہیں، بیلٹ پیپرز جو چھپ چکے تھے وہ غیر محفوظ ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کو نئے بیلٹ پیپرز چھپوانے کا حکم دے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن عملہ سیاسی طور پر لگایا گیا ہے اس کو دیکھا جائے، ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں