خود کو بدلنے کیلئے تہجد اور صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں متھیرا کا انٹرویو

انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے


ویب ڈیسک August 05, 2022
متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلوۃ الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کا کلپ گردش کر رہا ہے جس میں اداکارہ اپنی زندگی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیوں کے حوالے سے انکشاف کر تی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔



متھیرا نے بتایا کہ'میں نے چیزوں کو سمجھنے کےلیے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا'۔

متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کے لیے تبدیلی ضروری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں