یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

برانڈڈ چائے،دودھ،مصالحہ جات،ٹوتھ پیسٹ،شہد ،شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی کردی گئیں


ویب ڈیسک August 05, 2022
قیمتوں میں رد و بدل کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا (فوٹو فائل)

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خور و نوش کے علاوہ دیگر سامان کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے،دودھ،مصالحہ جات،ٹوتھ پیسٹ،شہد ،شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی کردی گئیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

قیمتوں میں رد و بدل کے مطابق 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے ہوگئی۔ ایک لٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 177 روپے سے 197 روپے کر دی گئی ہے۔

260 گرام شہدجار 115 روپے مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بچوں کے خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 90 روپے تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 1360 روپے سے 1450 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں