اسٹیٹ بینک نے موخر ادائیگیوں کے لیے درکار کیش مارجن میں کمی کر دی

ارشاد انصاری  ہفتہ 6 اگست 2022
91 دن سے ایک سو دن کے دوران ادائیگیوں پر کیش مارجن 25 فیصد کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

91 دن سے ایک سو دن کے دوران ادائیگیوں پر کیش مارجن 25 فیصد کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک میں شرح مبادلہ میں بہتری کے باعث اسٹیٹ بینک نے موخر ادائیگیوں کیلیے درکار کیش مارجن میں کمی کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 91 دن سے ایک سو دن کے دوران ادائیگیوں پر کیش مارجن 25 فیصد کر دیا ہے جبکہ 180 دن سے زائد کی ادائیگیوں پر کیش مارجن صفر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے موخر ادائیگیوں پر سو فیصد کیش مارجن تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔