ایف بی آرکا آئرس سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 6 اگست 2022
موجودہ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، اعلامیہ

موجودہ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، اعلامیہ

اسلام آباد: ایف بی آر نے آئرس سسٹم محفوظ بنانے اور نیا (گرافک یوزر انٹرفیس) جی یو آئی شامل کرنے کے لیے اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس کے بعد موجودہ سسٹم کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، جس کا فائدہ فائلنگ کے دنوں میں نظر آئے گا۔ نیا گرافیکل انٹرفیس استعمال میں زیادہ آسان ہے جس کی بدولت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں زیادہ سہولت ہو گی۔

صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے دوران آئرس سسٹم آج شب 10 بجے سے کل صبح 10 بجے تک معطل رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔