- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب
- شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت
- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

متحدہ عرب امارات پاکستان میں پہلے ہی کئی شعبوں میں سرمایہ کای کر رہا ہے، فوٹو: فائل
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے مختلف اقتصادی شعبہ جات میں پاکستانی کمپنیوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ڈبلیو اے ایم‘‘ نے ابوظہبی کے ایک سرکاری ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس، توانائی سمیت مختلف اقتصادی شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔
دوست ملک کی یہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک ہوگی جس سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی مالی مشکلات، ڈالرز کی اونچی پرواز اور ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہوگا۔
ڈبلیو اے ایم سے گفتگو کرتے ہوئے ابوظہبی کی اہم سرکاری شخصیت نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے، صحت، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں اور شعبوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔