لاہور میں خاتون کی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خود کشی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اگست 2022
فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

لاہور:  قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ٹاؤن میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شپ اے ون بلاک میں 35 سالہ مریم نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ملتان کی رہائشی تھی اور بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، واقعہ کے حوالے سے قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔