وائٹ ہاؤس آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں شادی کی 56 ویں سالگرہ منانے والا بزرگ جوڑا بھی شامل ہے


ویب ڈیسک August 06, 2022
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فوٹو: فائل

امریکا میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واقع وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گرگئی جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔

درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے