برطانیہ کے ساحل پر بہت بڑی تعداد میں کیکڑے اُمڈ آئے

ویب ڈیسک  اتوار 7 اگست 2022
یہ کیکڑا اپنے منفر رنگ، تیز دھار کانٹے اور مکڑی کی جیسی ٹانگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے

یہ کیکڑا اپنے منفر رنگ، تیز دھار کانٹے اور مکڑی کی جیسی ٹانگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے

سینٹ آئیوز: برطانیہ کے سینٹ آئیوز کے علاقے میں ساحل پر ہزاروں کیکڑے اُمڈ آئے، چھٹیاں منانے آئے افراد یہ منظر دیکھ حیران رہ گئے۔

پورٹگ وائڈن کا ساحل گزشتہ دنوں یورپی اسپائڈر کیکڑوں سے بھر گیا۔ یہ کیکڑا اپنے منفر رنگ، تیز دھار کانٹے اور مکڑی کی جیسی ٹانگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ کیکڑوں کی یہ قسم عموماً برطانیہ کی ساحلی پٹی کے قریب شکاریوں سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوتی ہے۔

اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے یہ کیکڑے واپس گہرے پانیوں میں جانے سے قبل اپنے بیرونی خول کو اتار دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سمندر کے بڑھتے درجہ حرارت کے سبب کیکڑوں کا ساحلوں پر بڑے پیمانے پر مجمع لگنا عام ہوتا جا رہا ہے۔

اس واقعے کی خوبصورت تصاویر کھینچنے والی میرین فوٹو گرافر کیٹ لووے کا کہنا تھا کہ وہ تصویر کشی کے لیے سال کا زیادہ تر وقت زیر آب رہتی ہیں لیکن انہوں نے کبھی اسپائڈر کیکڑے اتنی بڑی تعداد میں نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ساحل پر پہنچے تو وہاں موجود یہ کیکڑے گہرے رنگ کی چٹانوں کی طرح دِکھائی دیے۔ بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ کیکڑے ہیں جو ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔