حافظ آباد میں مسافر بردار بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 اگست 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پنڈی بھٹیاں میں حافظ آباد روڈ پر مسافر بردار بس کھائی میں گھرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئی۔ 

فراہم کردہ معلومات کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی جبکہ بس گوجرانولہ سے سرگودھا جا رہی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری جس میں برساتی پانی تھا۔ ریسکیوکے مطابق بس کو کھائی سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔